متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,470پرستارلائک

ہم ٹرمپ کو قتل نہیں کرنا چاہتے

مریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنا نہیں چاہتا۔

 امریکی میڈیا نے اپنے دعوے میں یہ بھی کہا کہ ایران نے گزشہ ماہ جو بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں ایران نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے ایران کو  خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ایرانی کوشش جنگ تصور ہوگی۔

امریکا نے ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک افغان شہری کو گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث ہے اور ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے یہ کام سونپا تھا جو کافی عرصہ تہران میں بھی مقیم رہ چکا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ پر دو  بار قاتلانہ حملے کی کوشش ہو چکی ہے جس میں سے ایک بار پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران ان پر حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے اور گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی تھی۔

293,470پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔