صوفیہ (ویب ڈیسک) بلغاریہ کی نابینا خاتون باباوانگا کی جانب سے کی گئیں پیش گوئیوں کے مطابق 2025 میں یورپ میں تباہ کن جنگ ہو گی اور آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائیگا۔باوانگا نے یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کر رکھی ہے جو 2025 تک براعظم کی آبادی کو تباہ کرے گی، یہ پیش گوئی جو خاص طور پر جاری جیو پولیٹیکل تناؤ کی روشنی میں پریشان کن ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا سیل کے مطابق ان کا دعویٰ تھا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔ یورپ میں تنازع کے علاوہ، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی