مبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے حملہ کرکے ان کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔
رنویر الہٰ آبادیہ کے یوٹیوب چینل پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، جس میں ہیکرز نے ان کے دونوں یوٹیوب چینلز کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر اس وقت سنگاپور میں تھے جب ان کے چینلز پر حملہ کیا گیا۔
ہیکرز نے ان کے چینلز کے نام تبدیل کرکے "ایلون مسک” اور "ڈونلڈ ٹرمپ” کے لائیو اسٹریمز پر مبنی پرانی ویڈیوز اپ لوڈ کر دیں۔
پہلے چینلز کے نام تبدیل کیے گئے اس کے بعد ان کے تمام پوڈکاسٹس اور انٹرویوز ڈیلیٹ کر دیے۔
یوٹیوب نے بعد میں ان چینلز کو اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی بناءپر ہٹا دیا۔
جس کے بعد رنویر الہٰ آبادیہ نے طنزیہ انداز میں انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ سنگاپور میں ایک ویگن برگر کھا رہے تھے اور کہا کہ
"بیئر بائیسپز کے خاتمے کا جشن مناتے ہوئے، ساتھ ہی میری ڈائٹ کا بھی خاتمہ”۔یاد رہے کہ بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ نے
اپنے یوٹیوب چینل کو فٹنس، ڈائٹ اور موٹیویشنل ویڈیوز کے ذریعے مشہور کیا اور بعد میں مشہور شخصیات کے
انٹرویوز بھی کرنے لگے، جن میں یووراج سنگھ، کرینہ کپور، اکشے کمار سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہیں۔
مشہور یو ٹیوبر کے چینلز ہیک، ہیکر نے چینلز کا نام بدل دیا
لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔