متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

292,187پرستارلائک

رومن رین اور بروک لیسنرز کا ریسل مینیاء کا میچ جلدی ختم کرنے کی وجہ

ریسل مینیا ختم ہو چکی ہے، اور رومن رین نے بروک لیسنرز کو اس مقابلے میں ہرا دیا ہے!جو لوگ چاہتے تھےکہ یونیورسل چمپئین شپ رومن رین کے پاس کافی مہینوں سے ہے، اب بروک لیسنرز کو مِل جانی چاہئیے وہ بہت ہی زیادہ مایوس ہوئے ہیں۔اب اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبیلو ڈبلیو ای صرف رومن رین کے بارے میں سوچتی ہے،  اور اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران صرف رومن رین ہی ایسے ریسلر تھے جس نے پوری ڈبیلو ڈبلیو ای کا بوجھ اپنے کندھوں پہ اٹھایا۔

ا س وجہ سے سوال اٹھ رہے ہیں کہ

رومن رین اور بروک لیسنرز کا ریسل مینیاء کا میچ جلدی ختم کرنے کی وجہ کیا تھی؟

کیا رومن رین  کی انجری سنجیدہ نوعیت کی تھی؟

ڈبیلو ڈبلیو ای ، رومن رین کو ایسے کیوں خوش کر رہی ہے؟

کیا رومن رین مستقبل میں لیجنڈ سمجھے جائیں گے؟

رومن رین کی بجائے  اگر بروک لیسنرز کو چمپئین بنایا جاتا تو کیا یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے لئے فائدہ مند تھا؟

کیا رومن رین او ر بروک لیسنرز کا دوبارہ میچ ہو گا؟ اگر ہو گا تو کب ہو گا ؟

اگر اگلی بار بروک کسی وجہ سے بڑے ایونٹ میں نہیں آتا تو رومن رین کا مقابلہ کس سے ہو گا؟

ان سارے سوالوں کے جواب آپ کو اس آرٹیکل میں ملیں گے۔

آگے پڑھئیے!

رومن رین اور بروک لیسنرز کا ریسل مینیاء کا میچ جلدی ختم کرنے کی وجہ کیا تھی؟

رومن رین اور بروک لیسنر زکے میچ کے اختتامی مراحل میں دیکھا گیا کہ بروک لیسنرز کو کمورا لاک لگی اس کے بعد سپیئر لگا اور بروک لیسنرز کلین چِت ہوئے۔ ایسا گرے کہ پھر نہ اٹھ پائے ۔حالانکہ یہی بروک لیسنرز تھے جس نے رومن رین کے چھ سپیئر، بہت سے سُپر مین  پَنچ اور ساتھ میں اور بھی بہت سے داؤ کھائے تھے  لیکن اتنی آسانی سے ہار نہیں مانی تھی۔ لیکن اس مقابلے کو دیکھ کر شائقین حیران تھے کہ ریسل مینیا کا جو سب سے بڑا ایونٹ تھا جو کہ عام طور پر پندرہ سے بیس منٹ تک کا ہوتا ہے، اس بار اس کا  اتنی جلدی اختتام ہو گیا! اور پھر رومن رین نے جیت سیلیبریٹ کی اور ریسل مینیا کا یہ ایونٹ اپنے  اختتام کو پہنچا۔ اور رومن رین بدستور یونیورسل چمپئین رہے۔

کیا رومن رین  کی انجری سنجیدہ نوعیت کی تھی؟

میچ کے  وقت رومن رین کا بایاں کندھا بُری طرح زخمی تھا اور مائیک میں واضح طور پر سنا جا رہا تھا جب وہ پال ہیمن کو کہہ رہے تھے کہ وہ انجری کی وجہ سے یہ مقابلہ لڑنے کی قابلیت میں نہیں ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ڈبلیو ڈبلیو ای نے چونکہ اتنے بڑے شو کا مین ایونٹ کرانا تھا اس لئے انہوں نے بہر حال مقابلہ کرا دیا۔

کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انجری کی وجہ سے اس مقابلے کا دورانیہ کم کیا گیا کیونکہ اگر غلطی سے بھی رومن کو اس کندھے پر کوئی داؤ لگ جاتا تو یہ ساری زندگی کی انجری بن سکتی تھی اور رومن رین اپنی ساری زندگی ریسلنگ کے میدانوں میں نظر نہ آتے۔ لیکن چونکہ  رومن رین  کا بازو تھوڑا باہر کو سرک آیا تھا لیکن پھر بھی اس نےبڑی مشکل سے  ایک سپئیر لگایا اور بروک لیسنرز کو اس مقابلے میں شکست دے کر اپنی چمپئین شپ پہ قابض رہے اور ثابت کر دیا کہ وہ ریسلنگ کا یہ یارڈ اُن کا اپنا ہے اور وہ اس کے ہیڈ آف دی ٹیبل ہیں۔ اور یوں رومن رین

 بن گئے۔ WWE  Undisputed Universal Champion

ڈبیلو ڈبلیو ای ، رومن رین کو ایسے کیوں خوش کر رہی ہے؟

ایک مشہور مثل ہے کہ لوہا جب اچھی طرح گرم ہوتا ہے تب لوہار اس کو اپنی مرضی کی شکل میں ڈھال سکتا ہے۔ اسی مثال کی طرح، آپ لوگوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای  کے  سابق چیمپئنز جیسا کہ جان سینا اور باقی کو دیکھا ہو گا کہ ان کو بہت سے  مشکل   مراحل سے گزرنا پڑتا ہے تب جا کہ وہ چیمپئن کہلواتے ہیں اس طرح رومن رین کا کیریر بھی اس وقت اسی مرحلے سے گزرا ہے۔ اب جا کر وہ بہت بڑے سٹار بنے ہیں، حالانکہ  اگر  ڈبلیو ڈبلیو ای میں اقرباء پروری ہوتی تو رومن رین ڈبلیو ڈبلیو ای میں آتے ساتھ ہی چمپئین بن جاتے ہیں کیونکہ رومن رین کے والد، چاچا، تین کزن، یہ سب لوگ بہت پہلے سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہیں۔

کیا رومن رین مستقبل میں لیجنڈ سمجھے جائیں گے؟

رومن رین اور بروک لیسنرز کے اس میچ کی پچھلے کئی  ہفتوں سے  بالکل اُسی طرح ہائپ بنائی گئی جس طرح 2018ء کے ثمر سلام میں بروک لیسنرز اور گولڈ برگ کے میچ کی ہائپ بنائی گئی تھی۔ لیکن جب اُن کا میچ ہوا تھا تب گولڈ برگ نے ایک منٹ اور اکتیس سیکنڈ میں بروک لیسنرز کو ہرا دیا تھا۔ اس بات  میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ بروک لیسنرز بہت بڑے ریسلر ہیں۔

میرے مطابق ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جب ڈبلیو ڈبلیو ای کو ایک سٹار کو چیمپئن بنائے رکھنا پڑتا ہے چاہے وہ لوگوں کو مناسب نہ لگے لیکن اس کے کریکٹر کو زیادہ عرصہ چیمپئن بنائے  رکھنے کیلئے کرنا پڑتا ہے یہ ایک اہم وجہ ہے جس  سے رومن رین  کامیاب ہوئے بروک لیسنرز کو ہرا کر ایک بہت بڑی فتح حاصل کی اور  پہلی مرتبہ

دونوں بیلٹ والے کھلاڑی بنے۔  undisputed universal & WWE  Champion

یہی وجوہات ہیں کہ  یہ سب رومن رین  کے کریکٹر میں شامل کی جائیں گی اور  جب وہ ریٹائر ہونگے اور ہم ان کے بارے ميں بات کریں گے تو ان ٹائٹلز کو یاد رکھا جائے گا۔ اور رومن رین کو انڑدٹیکر، شان مائیکل اور ہلک ہوگن جیسے بڑے کھلاڑیوں کی طرح لیجنڈ سمجھا جائے گا اور انہیں ہال آف فیم میں بھی شامل کیا جائے گا۔

رومن رین کی بجائے  اگر بروک لیسنرز کو چمپئین بنایا جاتا تو کیا یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے لئے فائدہ مند تھا؟

ڈبلیو ڈبلیو ای رومن رین کو ایک بہت بڑے میگا سٹار کے روپ میں تبدیل کر رہے ہیں اس لئے انہیں رومن رین کو زیادہ لمبے عرصے تک چمپئین بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہو رہی۔ اس بات سے شائقین زیادہ خوش نہیں ہیں، اگر یہ مقابلہ بروک لیسنرز جیت جاتا تو شاید شائقین زیادہ خوش ہوتے اور انہیں بہت عرصے بعد ایک نیا کھلاڑی چمپئین کے روپ میں نظر آتا۔ لیکن بات پھر وہی ہے کہ آپ لوگوں کو خوش نہیں  رکھ سکتے۔ یہی شائقین اس وقت بھی خوش نہیں تھے جب بروک لیسنرز چمپئین تھے۔ اس کی وجہ  یہ تھی کہ بروک لیسنرز سال میں صرف تین سے چار بار ہی میدانوں میں ظاہر ہوتے۔ رومن رین کی اس جیت کو بہت بڑی فتح کہا جا سکتا ہے۔ حالانکہ شائقین ہر بار بڑے ایونٹ میں چمپئین کھلاڑی کو لازمی دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن بروک لیسنرز کی مصروفیت کی وجہ سے ڈبلیو ڈبلیو ای کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

کیا رومن رین او ر بروک لیسنرز کا دوبارہ میچ ہو گا؟ اگر ہو گا تو کب ہو گا ؟

میچ کے اختتام سے کافی لوگ نا خوش  ہیں۔ کافی ٹائم سے بروک لیسنرز کو ایسا دکھایا جا ریا تھا کہ یہ ایک بندہ ہے جو  رومن رین  کو مقابلے میں تھوڑا  کٹھنائی دے سکتا ہے اور ہرا سکتا ہے لیکن میچ میں دیکھا گیا کہ  بروک کی طرف سے رومن رین  کو کافی حد تک ڈاؤن کیا گیا لیکن رومن رینج نے بہت ہی آسانی سے بروک کو شکست سے دو چار کیا۔

کراؤن جیویل اور ریسلمینیا میں دو بار بروک کو رومن رین  ہرا چکے ہیں بروک مستقبل  میں بھی جاتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ بروک لیسنر اگلے تین پیپر کیلے ایڈورٹائزڈ ہیں اور

ڈبلیو ڈبلیو ای کا مَنی اِن دی بینک کا بہت بڑا ایونٹ جو کہ لاس ویگاس میں ہونے والا ہے، ہو سکتا ہے اس میں دوبارہ بروک اور رومن رین آمنے سامنے آئیں۔

اس وجہ سے سوال اٹھ رہے ہیں  کہ رومن رین اور بروک لیسنرز کا دوبارہ آمنا سامنا کرواسکتی ہے کیونکہ رومن رینج کو جو  کھلاڑی بھی ہرائے ، وہ  بروک لیسنرز سے کوئی بڑا  کھلاڑی ہونا چاہیے اور ایسا بھی لگ رہا ہے کہ شاید اگلی ریسل مینیا  تک رومن رین ہی چیمپئن رہے لازمی نہیں دونوں ٹائٹل ہوں لیکن ایک ٹائٹل  تو لازمی رہے گا۔

اگر اگلی بار ، بروک  لیسنرز کسی وجہ سے بڑے ایونٹ میں نہیں آتا تو رومن رین کا مقابلہ کس سے ہو گا؟

اگر بروک لیسنرز کسی مصروفیت کی وجہ سے مَنی اِن دی بینک میں شریک نہیں ہوتا تو ہو سکتا ہے کہ رومن رین کا یا تو میچ ہی نہ ہو۔ اگر ایسا چلتا رہا تو شاید رومن رین اگلی ریسل مینیاء تک بھی چمپئین رہیں۔ لیکن  یہ بھی ہو سکتا  ہے کہ رومن رین کا مقابلہ ڈریو میک سے کرا دیں، کیونکہ ڈریو میک ایک بار رومن کے مقابلے میں کافی اچھا کھیل پیش کر چکے ہیں اور شائقین وہ میچ لازمی پسند کریں گے۔ ڈریو میک کے پاس بھی کافی اچھے داؤ موجود ہیں وہ  کسی بھی کھلاڑی کو چند لمحوں میں شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہو گا کہ رومن رین کے بطور چمپئین سفر کا اختتام کب ہوتا ہے؟

یہ تصویر وکی پیڈیا سے لی گئی ہے۔    لنک

Roman Reigns November 2013
292,187پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔

شہزاد جلیل
شہزاد جلیلhttps://www.fiverr.com/s2/a0c6bc74c4
میرا نام شہزاد جلیل ہے۔ جامعہ ملتان سے فارغ التحصیل ہوں۔ لکھنا میرا شوق ہے۔ مختلف بلاگز، آن لائن اشاعتوں اور اداروں کے لیے مضامین لکھنے کے علاوہ میں نے مختلف کتابوں کا ترجمہ بھی کیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ لکھا ہوا لفظ ہی محفوظ شدہ لفظ ہے۔ آپ فیس بک کے ذریعے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں یا فائیور پر میرا کام دیکھ سکتے ہیں-