متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,470پرستارلائک

پنجاب حکومت کا اہم اعلان


ویب ڈیسکNovember 12, 2024

facebooktwitterwhatsappmail

فوٹو: فائل)


لاہور:

پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے بیماریاں بڑھنے لگیں جب کہ تدریسی عمل بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

کرنٹ افیر نیوز کے مطابق صوبے میں اسموگ نے صوبائی دارالحکومت اور بڑے شہروں سے نکل کر دیگر اضلاع کو بھی آلودہ کرنا شروع کردیا ہے، جس کے سبب پنک آئی ، چیسٹ انفیکشن اور مختلف الرجی کے امراض کے متاثرین بڑھتے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے بڑھنے کے پیش نظر ڈی جی خان ، ساہیوال ، سرگودھا،بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں اسکولز بند کردیے گئے ہیں، جس کے بعد بارہویں جماعت تک تمام اسکولوں میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا۔ اسکولوں کو 17 نومبر تک بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ لوگ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور، گجرانوالہ ، فیصل آباد اورملتان ڈویژن میں پہلےسے ہی اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔ لاہور میں 17 نومبر تک نجی ٹیوشن سینٹرز بھی بندرکھے جائیں گے۔

دوسری جانب لاہور اور ملتان کے بعد راولپنڈی سمیت دیگر ڈویژنز میں بھی اسکول و کالجز 17 نومبر تک تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔راولپنڈی سمیت منتخب ڈویژنز میں بارہویں کلاس تک تمام اسکولوں، کالجز کل 13 سے 17 نومبر تک لیے بند رہیں گے۔

293,470پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔