متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,509پرستارلائک

موٹاپا کیسے کم کریں گھریلو ٹوٹکہ

کیا موٹاپا ایک بیماری ہے ؟

قدرتی انداز میں وزن کم کریں

مختلف مشروبات‘ احتیاط اور ورزشوں کی مدد سے بھی وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے

 بڑا مشکل نظر آتا ہے اسمارٹ نظر آنا لیکن ہر ایک کی خواہش ہے کہ وہ اسمارٹ نظر آئے‘ اس خواہش کی تکمیل کیلئے لوگ بہت سے جتن اٹھاتے ہیں‘ کچھ پارکوں میں بھاگتے ہیں تو کچھ مہنگی ادویات پر پیسے لٹاتے ہیں‘ کچھ لوگ جم کی راہ اختیار کرتے ہیں تو کچھ لوگ ڈائٹ پلان ترتیب دینے لگتے ہیں۔ان میں سے کچھ کامیاب ہوتے ہیں‘ کچھ ناکام اور کچھ کامیاب ہونے کے بعد ناکام ہو جاتے ہیں یعنی ان کی ساری محنت اور بھاگ دوڑ ضائع ہو جاتی ہے جبکہ وزن کو قابو میں رکھنے کا سادہ سا فارمولا ہے متوازن اور بروقت کھانا یہاں تک کہ محض اپنی خوراک میں مناسب اور معیاری مشروبات کے استعمال سے بھی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔

چلیں اس حوالے سے ہم آپ کی مدد کرتے ہیں۔
چکنائی سے پاک دودھ کا کیلشیم جسم کے کولیسٹرول کو دبا دیتا ہے۔

کولیسٹرول وزن بڑھانے والا ہارمون ہے‘ جسم میں کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے جبکہ اگر کولیسٹرول کم ہو تو چربی بھی کم ہو جاتی ہے علاوہ ازیں کیلشیم بھوک میں کمی کا باعث بنتا ہے۔بغیر چکنائی والے یا کم چکنائی والے دودھ کو پینے سے بھوک کم لگتی ہے‘ اس کے علاوہ یہ دودھ ہڈیوں کو مختلف بیماریوں اور کمزوری سے بھی بچاتا ہے۔

وزن میں کمی کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ سبزیوں کا جوس پئیں‘ انتہائی کم حراروں پر مشتمل یہ جوس غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ وزن میں کمی کا باعث بھی ہوتے ہیں لہٰذا اپنی پسند کی کوئی بھی سبزی لیں اور اس کا تازہ جوس نکال کر پئیں اور اگر موسم کی سبزی ہو تو کیا ہی بات ہے۔
دہی سے بنے مشروبات بھی وزن کو قابو میں رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

دہی سے لسی کے علاوہ بھی کئی مشروبات بنائے جا سکتے ہیں مثال کے طور پر سیب‘ اسٹرابیریز اور کیلے کے ساتھ اس کی اسمودھی بنائیں۔دہی کا باقاعدہ استعمال 61 فیصد زیادہ چربی ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔دہی کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے۔
سبز چائے وہ مشروب ہے جسے دن میں دو سے تین بعد پینے سے جسم میں چربی 35 سے 43 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔

سبز چائے میں موجود کیفین سے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جسم سے اضافی پانی کو بھی خارج کرتی ہے۔لیموں کی ایسیڈک خصوصیات اسے وزن کم کرنے میں معاون بناتی ہیں۔لیموں پانی کو آپ کئی مختلف انداز سے تیار کر سکتے ہیں جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
کھانے پینے میں احتیاط کے ساتھ کچھ اور باتیں بھی اہمیت کی حامل ہیں مثال کے طور پر نیند پوری کرنا‘ کچھ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ چھ گھنٹے سے کم نیند موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔

غیر آرام دہ نیند جسم کے نظام کو سست کرتی ہے جبکہ نیند کی کمی انسولین اور کولیسٹرول بڑھنے کا باعث بن سکتی ہے اور اس سے جسم میں چربی کا ذخیرہ بھی ہوتا ہے۔ذہنی دباؤ وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے اسی لئے ورزش کا مشورہ دیا جاتا ہے جس سے تناؤ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے بطور خاص یوگا‘مراقبہ اور تازہ ہوا میں چہل قدمی ذہنی دباؤ سے نجات کا باعث ہوتے ہیں۔

293,509پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔