متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,471پرستارلائک

لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوس ڈاکو مارے گے

فیصل آباد ( کرنٹ افئیر۔ 17 نومبر 2024ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تھانہ نشاط آباد کی حدود میں مبینہ مقابلہ ہوا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلاک ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جانے کے دوران ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں قاسم، اسلام، زاہد اور نوید شامل ہیں۔

ادھر چنیوٹ پولیس نے مبینہ مقابلہ میں دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے اپنے ہی ساتھیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، ڈاکو مسافر گاڑیوں کو روک کر وارداتیں کرتے تھے، دو ملزمان فرار پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر حقنواز، اے ایس آئی اعجاز اصغر اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی چیکنگ کر رہے تھے، موٹر سائیکل سوار چار کس مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس ٹیم نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی کی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، سرچ آپریشن کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اسلحہ برآمد فرار ساتھی ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت الطاف ولد ریاض گلوتر اور شاہد ولد محمد علی گلوتر کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان مسافر گاڑیوں کو روک کر وارداتیں کرتے تھے، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

293,471پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔