متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,475پرستارلائک

ایسے لوگوں کے لئے حج پر جانا منع

سرکاری اسکیم کے تحت 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے، ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سا لک حسین حج پالیسی کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔

سرکاری اسکیم کے ذریعے حج بیت اللہ جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے اچھی خبر یہ بھی ہے کہ حج پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجا ئے3 اقساط میں وصول کیا جا ئے گا، ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید4  لا کھ روپےکی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے ۔

سعودی عرب کی شرائط: کون سے افراد حج پر نہیں جاسکیں گے؟

پاکستانی عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی شرائط کے مطابق صحت پالیسی تیار کی گئی جس کے مطا بق ڈائیلاسز کرانے والے افراد پر  اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب دل کے عارضے میں مبتلا اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے، پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے جب کہ  ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔

293,475پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔