متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

291,870پرستارلائک

پی سی بی نے اہم فیصلہ کر لیا خراب ترین کارکردگی کا ذمہ دار کون ہے ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)(رپورٹ کرنٹ افئر ) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا، اس کا فیصلہ  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انتظامیہ عثمان واہلہ سے ناراض تھی۔ عثمان واہلہ کی جگہ سابق کرکٹرکی تقرری کی جائےگی۔

لاہور  میں چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے  آئی ہے جس کے مطابق حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار  ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو ٹھہرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پچزکی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے، انہوں نے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا۔ فزیو کلف ڈیکن، اسٹرینتھ اینڈکنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمن کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائےگئے۔

اجلاس میں گفتگو  ہوئی کہ یہ دونوں عرصہ دراز  سے ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں، فٹنس کا گراف گر رہا ہے، پاکستان کےکرکٹرز  فٹنس کے معیار  میں بہت پیچھے ہیں،  اس پرکوئی کام نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  نے شعبہ انٹرنیشنل کا نیا  سربراہ لانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

291,870پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔