متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,477پرستارلائک

پاکستان میں الیکٹرک کاروں کی بھرمار خرید کیسے ممکن ہے قیمت کیا ہے

پاکستانی عوام الیکٹرک گاڑیوں میں کتنی دلچسپی لے رہے ہیں ، اس کا اندازہ ہمیں پاکستان آٹو شو کے دوران ہوا۔ یہاں برقی کاروں، موٹر بائیکس اور حتیٰ کہ رکشے دیکھنے کے لیے ایک ہجوم جمع تھا۔

25 سے 27 اکتوبر تک پاکستان آٹو شو (پیپس) 2024 میں درجنوں برانڈز اور وینڈرز نے اپنے سٹال لگا رکھے تھے مگر سب سے زیادہ توجہ وہاں متعارف کروائی گئی نئی الیکٹرک گاڑیوں کو مل رہی تھی۔

اس ایونٹ کے پہلے روز جہاں پاکستان میں اسمبل کی گئی پلگ اِن ہائبرڈ کار ایم جی ایچ ایس کو لانچ کیا گیا جبکہ ’ٹیسلا کِلر‘ کے نام سے مقبول بی وائے ڈی کی جانب سے دو الیکٹرک گاڑیاں بھی متعارف کرائی گئی۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس آٹو شو میں کون کون سی گاڑیاں نظر آئیں اور کمپنیوں نے ان کے بارے میں کیا بتایا۔۔۔

چنگان لیومن
،تصویر کا کیپشنچنگان لیومن

چنگان لیومن: وہ کار جو صرف دکھائی گئی

چنگان کی چھوٹی الیکٹرک کار لیومن کو کمپنی کے سٹال پر ڈسپلے ضرور کیا گیا مگر پاکستان میں اس کی لانچ کے بارے میں تفصیلات یا قیمت نہیں بتائی گئیں۔

اس کار میں صرف دو دروازے ہیں مگر چار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس میں قریب 28 کلو واٹ کی بیٹری ہے جو اسے لگ بھگ 300 کلو میٹر کی رینج دلاتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار قریب 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

شہر میں چلانے کے لیے ڈیزائن کی گئی اس کار میں ڈرائیونگ کے مختلف موڈز جیسے ایکو اور سپورٹس موجود ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ آیا یہ کار پاکستانی مارکیٹ میں لائی جاتی ہے یا نہیں۔ کمپنی کے ایک نمائندے کے مطابق اگلے چار ماہ میں اس حوالے سے کوئی اعلان ہوسکتا ہے۔

بی وائے ڈی کی الیکٹرک ایس یو وی جس کی قیمت 90 لاکھ

بی وائے ڈی نے پاکستان میں بالآخر اپنی دو کاریں متعارف کرائی ہیں جن میں آٹو تھری اور سیل شامل ہیں۔

آٹو تھری میں 49.92 کلو واٹ کی بیٹری اور 410 کلو میٹر کی رینج ہے۔ اس کی قیمت لگ بھگ 90 لاکھ روپے ہے۔

جبکہ سیل میں دو اقسام ہیں جن کی قیمتیں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ اس کی 82.5 کلو واٹ کی بیٹری کی مدد سے 570 کلو میٹر کی رینج حاصل کی جا سکتی ہے۔

پاکستان

293,477پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔