متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

292,574پرستارلائک

جے شنکر کی پاکستان آمد پر انڈیا کا ردعمل

نئی دہلی (کرنٹ افئر )بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے دورہ اسلام آباد پر بھارتی میڈیا پر تبصرے کئے جارہے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات پر جمی برف پگھل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شنکر کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ دو طرفہ ملاقات یا بات چیت تو نہیں ہوئی تاہم ایس سی او اجلاس کے دوران دوپہر کے کھانے پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ساتھ بیٹھے اور دیگر مندوبین کی موجودگی میں لمبی بات چیت ہوئی۔ 
9 سال بعد کسی بھارتی وزیر کا دورہ پاکستان بغیر کسی مسئلے کے مکمل ہوجانا مثبت پیشرفت ہے۔ 
انڈیا ٹو ڈے کی ایگزیکٹو ایڈیٹر گیتا موہن نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں کہا کہ جے شنکر اور پاکستانی حکام کے درمیان چٹ چیٹ سے زیادہ بات چیت ہوئی، جے شنکر اور پاکستانی حکام کے بیانات سے محسوس ہوتا ہے کہ درجہ حرارت ضرور کم ہوا ہے اور اس میں شریف فیملی کی پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کی پالیسی کا بھی کردار ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کا اگلے ماہ COP29 اجلاس پر آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

292,574پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔