متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,273پرستارلائک

موٹاپا کم کرنا اب مشکل نہیں صرف اس کام سے موٹاپے میں خاطر خواہ کمی آسکتی ہے

مختلف سرگرمیاں جیسے چہل قدمی، دوڑنا، ورزش یا سائیکلنگ کی مدد بھی لی جاتی ہے،  مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ صرف پانی پینے سے بھی جسمانی وزن میں کسی حد تک کمی لانا ممکن ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ مناسب مقدار میں پانی پینا غذا کو زیادہ کھانے سے روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔

اس سے ہٹ کر بھی ایسی وجوہات موجود ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ پانی پینا کیلوریز کو جلانے اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

پانی پینے سے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں

پانی پینے سے کیلوریز جلنے کی تعداد بڑھتی ہے ، اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ کیلوریز کو جسم توانائی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق بالغ افراد میں پانی پینے کے بعد 10 منٹ کے اندر توانائی کے اخراج میں 24 سے 30 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ سلسلہ کم از کم 60 منٹ تک برقرار رہتا ہے۔

زیادہ جسمانی وزن والی خواتین پر ہونے والی ایک تحقیق میں دن بھر میں معمول سے ایک لیٹر زیادہ پانی پینے کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ 12 ماہ کے عرصے میں ان خواتین نے اضافی 2 کلوگرام جسمانی وزن کم کیااور یہ اس لیے متاثر کن ہے کیونکہ ان خواتین نے زیادہ پانی پینے کے علاوہ طرز زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق آدھا لیٹر پانی پینا اضافی 23 کیلوریز جلاتا ہے اور سالانہ بنیادوں پر یہ تعداد 17 ہزار کیلوریز بن جاتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ 2 کلو گرام چربی۔

رپورٹس میں عندیہ دیا گیا کہ ٹھنڈا پانی پینے سے یہ نتائج بہتر ہوجاتے ہیں کیونکہ جب آپ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو جسم کو اپنا درجہ حرارت بڑھانے کے لیے اضافی کیلوریز کو جلانا پڑتا ہے۔

کھانے سے پہلے پانی پینا اشتہا کم کرے

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر بار کھانے سے قبل پانی پینا آئندہ 12 ہفتوں میں جسمانی وزن میں 2 کلوگرام تک کمی لاسکتا ہے کیونکہ اس سے کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔

درمیانی عمر کے موٹاپے کے شکار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق کو ہر بار کھانے سے قبل پانی پینے کا کہا گیا تو ان کا جسمانی وزن کھانے سے پہلے پانی نہ پینے والے گروپ سے 44 فیصد زیادہ کم ہوا۔

293,273پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔