متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

292,574پرستارلائک

عینک سے چھٹکارہ

اگر آپ ان کو روز کھانا عادت بنالیں تو عمر میں اضافے کے ساتھ بینائی کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Tufts یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ پستے کھانے سے آنکھوں کی صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس گری میں موجود لیوٹین نامی جز ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی اور عمر میں اضافے سے پہنچنے والے نقصان سے تحفظ ملتا ہے۔

تحقیق کے مطابق 6 ہفتوں تک روزانہ 57 گرام پستے کھانے سے بینائی کو نمایاں فائدہ ہوتا ہے کیونکہ یہ آنکھوں کی پتلی کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور بینائی کمزور ہونے کا امکان گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ پستوں سے نہ صرف منہ کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے بلکہ یہ گری بینائی کو بھی نمایاں فوائد پہنچاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے نتائج بہت اہم ہیں کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں کمزوری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ آپ روزانہ 57 گرام پستے کھائیں بلکہ کچھ مقدار میں اسے کھانے سے بھی جسم میں لیوٹین کی سطح بہتر ہوتی ہے اور یہ غذائی جز بینائی کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق بینائی سے ہٹ کر یہ غذائی جز دماغی افعال کو بھی بہتر بناتا ہے کیونکہ اس سے تکسیدی تناؤ اور ورم میں کمی آتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے

292,574پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔