مرغی کی طرف سے انسانوں کو دیا جانے والا تحفہ انڈہ ہماری زندگی میں اتنی اہمیت رکھتا ہے ۔کہ اس کے بغیر ہمارا ناشتہ ادھورا ہے ۔یہ واحد خوراک ہے جو دنیا بھر میں یکساں مقبول ہے اور پکائے جانے میں نہایت آسان بھی ہے۔انڈہ بظاہر دکھنے میں تو ننھا منا سا ہے لیکن اپنے اندر بے شمار فوائد سمیٹے ہوئے ہے۔انڈے میں انسان کو طاقت ور بنانے کے تمام پروٹین موجود ہوتے ہیں۔
انڈے کو آپ ہر طریقے سے کھا سکتے ہیں۔آپ اسے ابال کر کھائیں یا اسکا آملیٹ بنائیں۔یا کچا انڈہ دودھ میں ڈال کر پی لیں یہ آپکو ایک جیسی طاقت دیتا ہے۔
انڈہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔اس میں موجود 77 کیلوریز آپکے پیٹ کو بھر دیتی ہیں اور بھوک کا احساس ختم ہوجاتا ہے۔اپنی روزمرہ کی خوراک میں ایک انڈہ شامل کر کے آپ بآسانی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔ایک وہم جو لوگوں میں پایا جاتا ہے کہ انڈے سے دل کی بیماریاں جنم لیتی ہیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔بلکہ انڈہ کھانے سے ہمارے جسم میں موجود ہائی ڈینسٹی لائپو پروٹین (ایچ ڈی ایل) کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔
انڈہ اپنے اندر وٹامن کی ایک بھر پور ورائٹی رکھتا ہے جن میں وٹامن ڈی، بی 2،بی 5،بی 12 شامل ہیں۔یہ تمام وٹامنز مل کر ہمارے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں ۔اور ہماری قوت مدافعت کو مظبوط کرتے ہیں۔انڈوں میں موجود سیلینیم ہمارے جسم میں سے کینسر کے خطرات کو کم کر دیتا ہے ۔
انڈوں میں اومیگا تھری وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔جو ہمارے دماغ اور آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے۔انڈے کھانے سے آنکھوں میں موتیا اترنے کا خطرہ کم ہوکر نا ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔غرض یہ کہ انڈہ ہر لحاظ سے ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔یہ ہمارے اعصابی نظام کو مظبوط کرتا ہے۔ہمیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔انڈے کی زردی کھانے سے آنکھوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم سے درد ختم ہوجاتا ہے۔
اسی طرح انڈے کی سفیدی زردی کے بغیر کم پروٹین کی حامل ہوتی ہے ۔تو وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔انڈے کی سفیدی میں موجود ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور اسے نارمل رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
لیکن جیسے کہ ہر شے کی ذیادتی نقصان دیتی ہے اسی طرح انڈے کا حد سے ذیادہ استعمال بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔دن میں ایک سے ذیادہ انڈوں کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو پیدا کرتا ہے ۔اس کے علاوہ معدے کی گرمی اور دانوں کا خطرہ بھی رہتا ہے۔لہذا احتیاط سے کھائیں۔اور اللہ تعالٰی کی دی ہوئی اس جادوئی نعمت سے خوب لطف اندوز ہوں۔