متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,472پرستارلائک

حسن نواز عدالت دیوالیہ ، برطانیہ قانون میں دیوالیہ کا مطلب کیا ہوتا ہے

لندن کی ہائی کورٹ آف جسٹس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی ایک کمپنی کو برطانوی حکومت کے ٹیکس اینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دائر ایک مقدمے میں دیوالیہ قرار دیا ہے۔

یہ خبر اگرچہ نئی نہیں لیکن گذشتہ شب سے پاکستانی میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

دراصل حسن نواز کو مئی 2024 میں دیوالیہ قرار دیا گیا تھا جس کی تفصیل برطانوی سرکاری ویب سائٹس پر بھی موجود ہے تاہم اتوار کو یہ خبر مختلف پاکستانی میڈیا سائٹس پر شائع ہوئی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آنے لگی۔

برطانیہ میں پبلک ریکارڈ رکھنے والے گزٹ کے مطابق فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس کے رہائشی اور مختلف کمپنیوں کے ڈائریکٹر حسن نواز کو 2023 کے کیس نمبر 694 میں ہائی کورٹ آف جسٹس میں دیوالیہ قرار دیا جا چکا ہے۔

ان کا دیوالیہ پن برطانیہ کی ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ واجبات کی ادائیگی میں ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے۔

دیوالیہ پن کا سرکاری ریکارڈ لندن گزٹ میں موجود ہے جس میں حکم کے اجرا اور اس کے قانونی مضمرات کی تصدیق کی گئی ہے۔

اگرچہ حسن نواز کے نام پر مجموعی طور پر سات کمپنیاں رجسٹرڈ تھیں تاہم ان میں سے دو تحلیل ہو چکی ہیں۔ لیکن حسن نواز اب بھی پانچ کمپنیوں کوئنٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ، کوئنٹ گلوسٹر پلیس لمیٹڈ، فلیگ شپ سکیورٹیز لمیٹڈ، کیو ہولڈنگز لمیٹڈ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ دیوالیہ شخص ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام نہیں کرسکتا یا کسی بھی طرح سے کمپنی کے انتظام میں شامل نہیں ہوسکتا جب تک کہ اسے دیوالیہ پن سے بری نہیں کیا جاتا۔

ایسے شخص کو کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے عدالت سے اجازت حاصل کرنی ہوتی ہے۔

حسن نواز کے دیوالیہ ہونے سے متعلق عدالتی فیصلہ تین مئی 2024 کو جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مارچ 2024 کے دوران اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسین نواز اور حسن نواز کو فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں بری کیا تھا۔ پاکستان میں ان دونوں پر پانامہ پیپرز سے جڑے مبینہ بدعنوانی کے مقدمات قائم ہوئے تھے۔

آئیے سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یا کمپنی کب دیوالیہ ہوتا ہے اور اس کا اس کے مستقبل اور مالی معاملات کے لیے کیا مطلب ہوتا ہے۔

دیوالیہ پن کیا ہے؟

دیوالیہ پن کو اکثر بُری چیز سمجھا جاتا ہے لیکن یہ ایک بہت ہی آسان تصور ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے تقریباً تمام قرضوں کو معاف کر دیا جاتا ہے کیونکہ آپ اب انھیں ادا کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

یہ عدالت کا ایک حکم ہے جو برطانیہ میں عام طور پر ایک سال تک رہتا ہے جس کے بعد آپ کو دیوالیہ پن سے ’فارغ‘ کر دیا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ ایک نیا آغاز کر سکتے ہیں۔

کچھ لوگ عام طور پر خود دیوالیہ ہونے کا انتخاب کرتے ہیں جب ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا ہے۔

اگر آپ پر بہت زیادہ قرض ہے تو دیوالیہ پن اس کو حل کرنے کا ایک طریقہ ہوسکتا ہے۔

لیکن آپ کو صرف اسی صورت میں دیوالیہ قرار دیا جائے گا جب آپ کے پاس موجود چیزوں کی قدر و قیمت آپ کے قرض سے کم ہوں

293,472پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔