متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,470پرستارلائک

کرکٹ کے حوالے سے نواز شریف کا بیان

نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جینیوا سے ہم لندن پہنچے ہیں ،الحمدللہ سب خیریت ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی میں تعلقات اگر بگڑے ہیں تو انہیں سنوارنے کی ضرورت ہے، ہمیں کسی سے تعلقات خراب رکھ کے کرناکیاہے؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارے جاسکتے ہیں مجھے کوئی مشکل نظر نہیں آتی۔

 اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا تعلقات اچھے رہے ہیں اور اچھے رہنے چاہئیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے کہ ڈیڑھ ارب درخت، 50 لاکھ نوکریاں کہاں ہیں ،300 ڈیم کہاں ہیں، ہمیں توکچھ نظر نہیں آتا، کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا ہویا افتتاح کیا ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا۔

ادھر  پاکستان کرکٹ بورڈ نے  بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جس میں کرکٹ بورڈ نے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات طلب کی ہیں۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے صاف مؤقف پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی پریشان ہے۔

293,470پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔