متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,475پرستارلائک

قسط نمبر 1 – خواہشات کی چاہ میں ہم جان کی بازی ہارے – شفق کاظمی

 یار ارحم پلیز مجھے ان بلاک کرو۔۔۔یار مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں ہاتھ جوڑ کے تم سے معافی مانگتی ہوں۔۔۔پلیز مجھے چھوڑ کر مت جاؤ یار۔۔۔یار تیرے پاس بہت لوگ ہیں۔۔۔۔پر میرے پاس صرف تو ہے واپس آجا یار۔۔۔الف نے ارحم کو بیس میسج کردئیے۔۔بیس میسج کے بعد رسپانس آیا تو محض اتنا۔۔۔ مجھے بار بار میسج کر کے پریشان نہیں کرو۔۔تمہیں ایک بات سمجھ کیوں نہیں آتی الف۔

۔مجھے تم سے کوئی بات نہیں کرنی۔۔۔

یار تو ایسا تو نہیں تھا۔۔۔تجھے کیا ہوگیا ہے الف ایک چھوٹے بچے کی مانند رونے لگی۔۔الف کو یاد آرہا تھا۔۔۔کیسے وہ اس کی خاطر پوری دنیا سے لڑ لیتی تھی۔ارحم الف کے لئے سب کچھ تھا۔۔۔۔خدا کی طرف سے دیا ہوا سب سے قیمتی تحفہ سمجھتی تھی۔۔۔۔الف اور ارحم کی دوستی کے چرچے ہر طرف تھے۔

۔۔مگر ناجانے کس کی بری نظر کھاگئی۔

۔سب ختم ہوگیا۔۔۔الف کے پاس واٹس ایپ پے ماہی کا میسج آیا۔الف ارحم کہ رہا ہے پلیز خدا کا واسطہ ہے میرا خیال رکھنا بند کردو۔۔ ماہی کے اس میسج سے الف کو بہت اذیت ہوئی۔۔۔الف کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔۔ماہی ارحم کو کہنا۔۔الف کہ رہی تھی میں مرگئی ہوں تمہارے لئے۔۔۔الف نے اپنے آنسو بے دردی سے صاف کئے۔۔۔۔۔

ارحم تم تو کہتے تھے۔۔الف تم میرے ہنسنے کی وجہ ہو۔

۔تم مجھے چھوڑ کے کبھی مت جانا۔۔ آج تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیوں چلے گئے مجھے چھوڑ کے۔۔۔تمہیں مجھے چھوڑتے وقت مجھ پہ ترس نہیں آیا۔۔میں نے ہاتھ جوڑے تمہارے آگے۔۔۔مگر تم چلے گئے۔۔میں نے تم سے کہا تھا۔۔جب کبھی مجھ سے بیزار ہوجانا۔۔صرف ایک دفعہ کہہ دینا الف میری زندگی سے چلی جا میں چلی جاتی ہمیشہ کے لئے۔۔لیکن تو نے مجھے بلاک کردیا۔۔۔

کیا میں نے تمہیں اتنا تنگ کرلیا تھا کہ بلاک کرنے کی نوبت آگئی۔۔۔الف روتے روتے سو گئی۔۔۔

وقت گزرتا رہا۔۔۔الف خود کو اذیت دیتی رہی۔۔۔جب جب اس کو لگا اس نے اپنے جان سے پیارے دوست کو اذیت دی ہے تب تب وہ غلط میڈیسن کا استعمال کرتی۔۔وقت گزرتا رہا الف بیمار ہوتی گئی۔۔۔الف شدید بیمار ہوگئی۔۔۔ڈاکٹرز سے معلوم ہوا اس نے غلط میڈیسن کا استعمال کیا ہے۔

۔ڈاکٹر کے مطابق الف کچھ دن اور وہ دوائی کھاتی تو اس کی جان بھی جا سکتی تھی۔۔۔۔الف چاہتی تھی مرنے سے پہلے ایک دفعہ اس کی ارحم سے بات ہوجائے۔۔۔لیکن کبھی وہ سوچتی چلو اچھا ہے ارحم کو اس کے بغیر رہنے کی عادت ہوگئی۔۔اب وہ مرے گی تو ارحم کو تکلیف نہیں ہوگی۔۔۔۔

ایک مہینے کے بعد ارحم۔ کا میسج آیا۔۔۔۔الف یار آئی مس یو۔۔۔الف نے ارحم کا میسج پڑھا تو اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔

۔۔

ارحم اپنی زندگی کا بیکار سہ قصہ سمجھ کے بھول جاؤ مجھے۔۔۔۔۔

نہیں بھول سکتا تجھے میں۔۔

تو پھر مجھے چھوڑ کے کیوں گئے تھے تم۔۔۔تمہیں پتہ ہے تمہارے بغیر میں نہیں رہ سکتی تبھی چھوڑ گئے تھے نہ مجھے۔۔۔۔۔

اچھا اب آگیا ہوں نہ میں اب نہیں چھوڑ کے جاؤں گا۔۔۔۔

تمہیں پتہ ہے تمہارے بغیر میں ویسے ہی اکیلے ہوگئی تھی جیسے بچپن سے آج تک ہوں۔

۔۔۔

ہممم۔۔۔۔۔جانتا ہوں تبھی تو آیا ہوں۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الف خاموش ہوگئی۔۔۔۔کیوں کے وہ جانتی تھی۔۔۔اس کے زیادہ بولنے کی وجہ سے ہی ارحم اس کو چھوڑ کے گیا تھا۔۔۔۔الف اپنے دل کی ہر بات بغیر کچھ سوچے سمجھے کہ دیتی تھی۔۔۔۔اس لئے وہ خاموش ہوگئی۔۔۔۔الف ایک بار ارحم کو کھو چکی تھی۔۔۔۔وہ نہیں چاہتی تھی اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے اس کا یار پھر سے اس سے دور چلا جائے۔

۔۔۔الف نے خود سے میسج کرنا چھوڑ دیا تھا۔لیکن اس کو ارحم کے میسج کا انتظار رہتا تھا۔۔۔جب ارحم فری ہوتا تو میسج کردیتا تھا۔۔۔۔الف صرف اس میسج کا جواب دیتی۔۔۔۔وہ بات کرنا۔ چاہتی تھی۔۔۔ہنسی مذاق کرنا چاہتی تھی۔۔۔۔مگر نا جانے کیوں چھین جانے کا خوف ہوتا تھا۔۔۔الف کو لگتا تھا وہ مذاق کرے گی زیادہ باتیں کرے گی تو ارحم پھر سے اس سے دور چلا جائے گا۔۔۔۔

293,475پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔