آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے چھ کیچ کیے، رضوان اگر ایڈم زیمپا کا کیچ نہ گراتے تو ورلڈ ریکارڈ بناسکتے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد ، کوئنٹن ڈی کک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں چھ کیچ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔