چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے6 ججزکی ملاقاتچیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے6 ججزکی ملاقاتچیف جسٹس پاکستان نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی: ذرائع— فوٹو:فائلچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس سے مداخلت کاخط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ 6 ججز نے حلف اٹھانےکےاگلےدن ملاقات کی۔یہ بھی پڑھیںججز خط پر ازخود نوٹس: ملاقات میں وزیراعظم نے واضح پیغام دیا عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، چیف جسٹسججز خط پرکمیشن تشکیل، ٹی او آرز منظور، کابینہ نے ایگزیکٹو کی مداخلت کا الزام نامناسب قرار دے دیایاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا تاہم جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔
متعلقہ مضامین
مجموعہ مضامین
پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...
تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب
اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...
سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان
سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل...
عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...
حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔
جسٹس یحیی خان متعلق اہم خبر
لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔
پچھلا مضمون
اگلا مضمون