متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

293,405پرستارلائک

مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معافی کیوں مانگی

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانیوں سے معافی مانگ لی

Oct 11, 2024 | 06:45 PM

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانیوں سے معافی مانگ لی

کراچی (کرنٹ افئر) پاکستان کے دورے پر آئے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میں امن پھیلاتا ہوں،پی آئی اے سے متعلق میری بات سےپاکستانی بھائیوں کی دل آزاری  ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ ہمارا اصل مقصد جنت کے پاسپورٹ کا حصول ہے دنیاوی پاسپورٹ نہیں۔

  یاد رہے کہ کراچی میں ایک اجتماع سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بتایا تھا کہ ملائیشیا سے پاکستان آتے ہوئے ہمارا سامان ایک ہزار کلو تھا۔ میں نے پی آئی اے کے کنٹری مینیجر سے اضافی وزن چھوڑنے کے لیےبات کی تھی۔ ڈاکر نائیک کے بقول پی آئی اے کے منیجر نے کہا کہ ڈریں مت، ہم اضافی وزن پر لاگو رقم پر آپ کو 50 فیصد رعایت دیں گے جس پر میں نے کہا کہ اس سے بہتر ہے میں مزید 4 لوگوں کو ساتھ لے آؤں وہ زیادہ سستا پڑے گا۔معروف اسلامی اسکالر نے مزید بتایا کہ میں نے کہا کہ زائد سامان پر رعایت دینی ہے تو مفت کریں ورنہ مت دیں۔ذاکر نائیک نے شکوہ کیا کہ  یہ پاکستانی ائیرلائن کا رویہ ہے، اگر بھارت میں کوئی بھی غیر مسلم مجھے دیکھے تو مفت میں چھوڑے گا۔ مگر پاکستان کا یہ حال ہے۔

293,405پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔