متعلقہ مضامین

مجموعہ مضامین

پاکستانی تاجر نے چینی بسنس مین سے بڑا فراڈ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو...

تَخیُل کے لفظی معنی اور اسکا مطلب

اسم، مذکر، واحدخیال کرنا، خیال میں لانا، وہ خیال...

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل...

عمران خان کے بارے بڑی خوشخبری اچھی خبروں کا آغاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں...

24 نومبر کا احتجاج ملتوی؟

اسلام آباد: 24 نومبر کے احتجاج کو لے کر...

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

285,547پرستارلائک

رتن نووال ٹاٹا 

رتن ٹاٹا انڈیا کے بسنس ٹایکن میں سے ایک تھے  جس کا اصل نام رتن نووال ٹاٹا تھا

اس دنیا سے کوچ کر گئے اتنی دولت شہرت ہونے کے باوجود خود کا بچا نا پایا (تفصیل کرنٹ افیر)

(پیدائش: 28 دسمبر 1937ء – وفات: ۹ اکتوبر ٢٠٢٤ء) ایک بھارتی تاجر اور مخیر شخصیت تھے جو ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔ وہ ٹاٹا خاندان کے رکن تھے اور بھارت میں ایک قابل احترام شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ رتن ٹاٹا کو 1991ء میں ٹاٹا گروپ کا چیئرمین مقرر کیا گیا اور وہ 2012ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کی قیادت میں ٹاٹا گروپ نے بین الاقوامی سطح پر وسعت حاصل کی اور کورُس اسٹیل اور جیگوار لینڈ روور جیسے بڑے سودے کیے۔

ابتدائی و تعلیمی زندگی

رتن ٹاٹا 28 دسمبر 1937ء کو بمبئی (موجودہ ممبئی) میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک پارسی خاندان سے تھا۔ ان کے والد نووال ٹاٹا اور والدہ سونُو ٹاٹا تھیں۔ رتن ٹاٹا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ صرف 10 سال کے تھے، جس کے بعد ان کی پرورش دادی نواز بائی ٹاٹا نے کی۔

انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھارت میں حاصل کی اور بعد ازاں کورنیل یونیورسٹی اور ہارورڈ بزنس اسکول سے مزید تعلیم مکمل کی۔ انھوں نے کورنیل سے 1962ء میں فن تعمیر میں ڈگری حاصل کی اور 1975ء میں ہارورڈ سے ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام مکمل کیا۔

کاروباری زندگی

رتن ٹاٹا نے اپنے کاروباری زندگی کا آغاز 1961ء میں ٹاٹا گروپ سے کیا۔ وہ ابتدا میں ٹاٹا اسٹیل میں شامل ہوئے اور کمپنی کے مختلف شعبوں میں کام کیا۔ 1991ء میں وہ ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے۔ ان کی قیادت میں، ٹاٹا گروپ نے کئی بین الاقوامی کمپنیاں خریدیں اور بھارت میں صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا

انسان دوست سرگرمیاں

رتن ٹاٹا اپنی انسان دوست سرگرمیوں کے لیے بھی مشہور تھے۔ وہ تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کے مختلف منصوبوں میں سرگرم رہے۔ ٹاٹا گروپ کے منافع کا ایک بڑا حصہ انسان دوست کاموں کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔[8]

اعزازات

رتن ٹاٹا کو بھارت حکومت کی جانب سے پدم بھوشن (2000ء) اور پدم وبھوشن (2008ء) جیسے اعزازات سے نوازا گیا۔ یہ دونوں اعزازات بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں شامل ہیں۔

ذاتی زندگی

رتن ٹاٹا نے کبھی شادی نہیں کی اور اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ کاروبار اور انسانیت کی خدمت میں گزارا۔ وہ اپنی سادگی اور شرافت کی وجہ سے بھارت میں ایک مثالی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

وفات

رتن ٹاٹا نے کبھی شادی نہیں کی اور ان کے کوئی بچے نہیں تھے۔ 2011ء میں انھوں نے کہا تھا، "میں چار بار شادی کے قریب پہنچا لیکن ہر بار کسی نہ کسی وجہ سے پیچھے ہٹ گیا۔”

رتن ٹاٹا 9 اکتوبر 2024ء کو بریچ کینڈی ہسپتال، ممبئی میں 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وفات سے قبل وہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج تھے اور 7 اکتوبر 2024ء کو انہوں نے کہا تھا کہ وہ عمر سے متعلق طبی معائنہ کروا رہے ہیں۔

285,547پرستارلائک

لاکھوں لوگوں کی طرح آپ بھی ہمارے پیج کو لائک کر کہ ہماری حوصلہ افزائی کریں۔