عمران جنیدی عمران جنیدی دو ساتھی کوہ پیماؤں عثمان طارق اور خرم راجپوت کے ساتھ 2015 میں آزاد کشمیر میں سروالی چوٹی کی مہم کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔ 2015 اور 2016 میں کیے گئے وسیع سرچ آپریشنز کے باوجود لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے کی کوششیں ناکام رہیں۔ اس سال اگست میں وادی نیلم کے ٹریکرز نے جن میں الطاف احمد لون اور خواجہ رفیق شامل تھے، کوہ پیماؤں کی باقیات دریافت کیں۔ لواحقین کی درخواست پر آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری نے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کو لاشیں نکالنے میں مدد کرنے کی ہدایت کی۔ ٹریکرز الطاف لون، خواجہ رفیق اور الپائن کلب کے اراکین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ 3 ستمبر کو، ٹیم وادی نیلم کے لیے روانہ ہوئی، 7 ستمبر کو باقیات کے مقام پر پہنچی۔ لاشیں 16,000 فٹ کی بلندی سے برآمد کی گئیں اور اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچائی گئیں۔
20